Top 20 Paheliyan(Riddles) of the World

دنیا کی 20 مشکل ترین اُردوپہیلیاں

Urdu Paheliyan
Urdu-Paheliyan

آج آپ بالکل نیچے لکھے ہوئے جوابات کے ساتھ اردو پہلیلیاں پڑھیں گے۔ ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ سب پہیلیاں تحریر کی ہیں کہ کوئی غلطی نہ کریں لیکن اگر آپ کو کوئی غلطی لگے تو آپ ہمیں  بتا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے دماغ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو پہیلیاں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو حل کرنے والے مسائل میں جتنا زیادہ خرچ کرتے ہیں ، اتنا ہی اس سے ہماری دماغی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔لہذا آپ بھی اپنے دماغ کو مندرجہ ذیل پہیلیاں پڑھ کر اور انکے جوابات دے کر مضبوط اور پختہ بنا سکتے ہیں۔

تو آیئے بڑھتے ہیں پہیلیوں کی طرف،


نمبر 01

پیاس لگے تو پی سکتے ہیں

بھوک لگے ہو تو کھا سکتے ہیں

اور اگر سردی آجائے تو اسے جلایا بھی جاسکتا ہے

بتاؤ وہ کیا ہے؟



جواب: ناریل (ناریل ایک ایسا پھل ہے جس کو پی کر ، کھا سکتے ہیں اور اسکی  باقیات کو جلایا جا سکتا ہے)


❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر2

بے شک ہو نہ ہاتھ میں ہاتھ، چلتا ہے وہ آپ کے ساتھ






جواب: سایہ

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر3

رہتی ہے وہ جال بچھائے خود نہیں تھکتی سب کو تھکائے۔






جواب ہے "سڑک"

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر4

اپنا کوئی گھر نہیں ہر گھر لیکن اس کا ہے۔






پیسہ(روپے)

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر5

یہ دنیا فانی ہے پتھر میں پانی ہے۔






جواب ہے  برف

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر6

وہ کونسی چیز ہے جسکا رنگ کالا ہے

وہ اجانے میں تو نظر آتی ہے

پر اندھیرے میں دیکھے نہیں دکھتی

بتاؤ کیا ہے وہ؟






جواب ہے سایہ 

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر7

دو ہیں ہاتھ اور ایک کمر، ٹانگیں ہیں چار پر نہیں ہے سر۔






جواب ہے کرسی

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤ 

نمبر8

ٹانگیں ہیں دو چل نہ پائیں، لیکن بھر بھی وزن اٹھائے ہم زور لگا کر بند کریں۔ لیکن خود ہی کھل جائے۔






جواب ہے چمٹا

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر9

خود ہلے دوسروں کو ہلائے، اس کا ہلنا من کو بھائے۔






جواب ہے پنکھا 

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر10

اسی ہے بے تاب، سر کاٹو تو تاب۔






جواب ہے کتاب

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر11

کمر باندھے گھر میں رہتی

 

صبح و شام ضرورت ہے پڑتی

 

بوجھو تو جانیں؟؟





 

جواب ہے جھاڑو(اس کو کمر سے باندھا جاتا ہے اور صفائی کے لئے صبح وشام اسکی ضرورت پڑتی ہے)

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر12

چپکا بیٹھا پورکرے تپھڑ مارو شور کرے۔






جواب ہے ڈھول

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر13

اک دیکھو پانی میں پڑا ہے، پانی بہتا ہے وہ کھڑا ہے






جواب ہے عکس(سایہ)

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر14

کبھی ہیں لال، کبھی ہیں کالے، ہزاروں بار ہیں دیکھے بھالے






جواب ہے کوئلے

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر15

اک پرزہ جو لے کر آیا، جو مانگا سو اس نے پایا۔






جواب ہے کرنسی والے نوٹ

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤ 

نمبر16

وہ کون سا چہرہ ہے

صبح سے شام تک

آسمان کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔






جواب ہے- سورج مکھی (اس پھول کا چہرہ آسمان کے اوپر آسمان کے مرکز کی طرف ہوتا ہے ، اور یہ پھول سورج مکھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔)

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر17

ہری ڈنڈی سبز،وقت پڑے تو مانگ کے کھانا






جواب ہے سونف

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر18

دھوپ کبھی نہ اسے سکھائے، سوکھا جب وہ سائے میں آئے






جواب ہے پسینہ

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر19

لائے تھے ہم ہری ہری، بعد میں دیکھا لال پری۔






جواب ہے مہندی

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤

نمبر20

ایک پھول یہاں کھلا،ایک کھلا کراچی

عجب عجوبہ ہم نے دیکھا،پتے کے اوپر پتہ






جواب ہے گوبھی پھول والی (بند گوبھی)

❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤


Post a Comment

0 Comments