December Poetry

December Poetry in urdu and hindi

december poetry
December Poetry



Sard Thithri hue,Lipti hue Sar Sar ki tarha

Zindagi mujh se mili pichly december ki Tarha

دن کا راجہ ،رات کی رانی، بھیجی ہے
اس نے مجھ کو شام سہانی بھیجی ہے ۔۔۔
اس نے لکھا ، پیار کا حاصل بتلاؤ۔۔۔؟
میں نے آنکھوں کی حیرانی بھیجی ہے۔۔۔
بچپن، گڑیا، پھول اور تتلی،یاد آۓ
اس نے اک تصویر پرانی بھیجی ہے۔۔۔

منظر کے اردگرد بھی اور آرپار دُھند
آئی کہاں سے آنکھ میں یہ بےشمار دُھند۔۔۔
کیسے نہ اس کا سارا سفر رائیگاں رہے
جس کاروانِ شوق کی ہے راہگزار دُھند۔۔۔
ہے یہ جو ماہ و سال کا میلہ لگا ہوا
کرتی ہے اس میں چھپ کر میرا انتظار دُھند۔۔۔
آنکھیں وہ بزم، جس کا نشاں ڈولتے چراغ
دل وہ چمن کہ جس کا ہے رنگِ بہار دُھند۔۔۔
کمرے میں میرے غم کے سوا اور کچھ نہیں
کھڑکی سے جھانکتی ہے کسے بار بار دُھند۔۔۔
فردوسِ گوش ٹھہرا ہے مبہم سا کوئی شور
نظارگی کا شہر میں ہے اعتبار ، دُھند۔۔۔
ناٹک میں جیسے بکھرے ہوں کردار جابجا
امجد فضائے جاں میں ہے یوں بےقرار دُھند۔۔۔
امجد اسلام امجد

کہتے ہیں جب گھر میں اچانک
ایسی آگ بھڑک اٹھے
جو چشم زداں میں
ہر اک شہ کو اپنی موت لپیٹ میں لے لے
آگ بجھانا مشکل ہو جائے اور
گھر کا اَثاثَہ اس سے بچانا ناممکن ہو تو
ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے
جو بچتا ہو وہی بچاؤ !
گھر کی سب سے قیمتی چیزیں ہاتھ میں لو اور
اس سے دور نکل جاؤ
میرے دل میں بھی ایک ایسی ہی آگ لگی تھی
میں نے جلدی جلدی آنکھ میں تیرے بجھتے خواب سمیٹے
تیری یاد کے ٹکڑے چن کر دھیان میں رکھے
اور اس آگ میں دل کو جلتا چھوڑ کے دور نکل آیا ہوں
میں نے ٹھیک کیا نا ؟ ؟ ؟

ﻣﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ
ﻣﺮﮮ ﺳﺎﺗﮭﯽ
ﻣﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ، ﻣﺮﯼ ﺳﻮﭼﯿﮟ، ﻣﺮﺍ ﺗﻦ ﻣﻦ
ﻣﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ
ﺍﺳﯽ ﺩﻥ ﺳﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮨﻢ ﭘﺮ
ﺟﺪﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺳﻤﮯ ﮔﺰﺭﺍ
ﺳﻨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ, ﺳﻨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﯽ ﮨﻮ ﮔﺎ
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮐﺐ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺟﺐ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮔﺎﻝ ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻣﻨﻈﺮ ﺁﺧﺮﯼ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﺍﺫﯾﺖ ﻧﺎﮎ ﻣﻨﻈﺮ ﺗﮭﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮨﻮ ﺷﺎﯾﺪ
ﺑﭽﮭﮍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺩﮬﯿﻤﯽ ﺗﻤﺎﺯﺕ
ﺳﮯ
ﺗﺮﮮ ﺩﻝ ﭘﺮ ﺟﻤﯽ ﺟﺐ ﺑﺮﻑ ﭘﮕﮭﻠﯽ ﺗﮭﯽ
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺳﯿﻼﺏ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺮﺩﺍﺏ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﺳﻨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﯿﻼﺏ ﮐﯽ ﺍﮎ ﻣﻮﺝ
ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮯ ﺳﺎﺣﻞ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﮐﺮ
ﺗﺮﯼ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺳﺘﮯ ﺳﮯ ﺗﺮﮮ ﺭﺧﺴﺎﺭ ﭘﺮ ﺁ ﮐﺮ
ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻤﻨﺎﻡ ﻣﻨﺰﻝ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ
ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ
ﺳﻨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ! ﯾﻘﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮ
ﮐﮧ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺍﮐﺜﺮ
ﺗﺮﮮ ﺁﻧﺴﻮ ﮐﯽ ﻭﮦ ﻟﻤﺒﯽ ﻣﺴﺎﻓﺖ
ﯾﺎﺩ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ
ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺐ ﺑﮭﺮ ﺟﮕﺎﺗﯽ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮨﮯ

بچھڑنے کا فیصلہ کر نے سے پہلے ذرا سوچ لینا
کہ
کچھ خواب ہیں
جو جڑے ہوۓ ہیں
میرے دل کی دھڑکنوں سے
میری نظر کی چلمنوں میں
ٹکے ہو ۓ ہیں
اور
شیشہ اگر ٹوٹے توصدا کرتا ہے
اپنے ہی ٹوٹے ہوۓ خوابوں سے ٹپکتے لہو میں
انگلیاں ڈبو لینا
کب سہل ہوا کرتا ہے
اس الم ناک اندھیرے میں
اک عمر گذر جاتی ہے
بدن محو سفر ہوتا ہے
اور روح ٹھہر جاتی ہے
بچھڑنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ذراسوچ لینا
دل اگر ترک تعلق کاطرف دار ملے
تو اس طرح چپکے سے نکل جانا
کہ
میرے دل کو خبر نہ ہونے پاۓ
ورنہ
ممکن ہے تیرے بعد کوئ سحر نہ ہونے پاۓ
اور ہاں
وقت رخصت
سوچ کے آنگن میں گلابوں کو کھلا رہنے دینا
روح کے بام و در میں ایک چراغ سہی
پر جلا رہنے دینا
کہ تو نہیں تو تیرے ہونے کا گمان ٹھہرے
اتنی طویل رفاقتوں کے بعد
کوئ تعلق تو تیرے میرے درمیان ٹھہرے


--------چلو راہیں بدل لیں-------- !!
تعلق خور لمحے سے ذرا پہلے
چلو راہیں بدل لیں
تیری سانسوں کی شہنائی،
صدائے ماتمیں بن کر سماعت سوز بنتی جارہی ہے ۔
تمہاری شوخ چشمی اب مجھے کھَلنے لگی ہے
ہماری گفتگو تکرار بنتی جا رہی ہے
تمہارا انتظاراب الجھنوں کا پیش خیمہ ہے۔
ہماری خواہش دیدار مٹتی جارہی ہے
ہم ایک دوجے کونہ ملنے کے عادی ہوتے جاتے ہیں۔
نہ ملنے کے بہانے ڈھونڈ کر ہم
نظر انداز کر نے کاگناہ کرنے لگے ہیں
تعلق برطرف رسوائیاں ہیں
تری صحبت میں بھی تنہائیاں ہیں
تعلق دل گزیدہ ہو رہا ہے۔
چلو راہیں بدل لیں ۔
بھرم اک دوسرے کا
دھجیاں ٹوٹے تعلق کی
دبی سی آس لے کر
ذرا پہلے ،
تعلق خور لمحے سے
ذرا پہلے !!
چلو راہیں بدل لیں

اور بچھڑنے کا وقت آپہنچا!
موسموں نے خبر سنا دی ہے
پھول کھلنے کی رُت تمام ہوئی
زرد سورج کا چہرہ کہتا ہے
دِن کے ڈھلنے کا وقت آپہنچا
میرے ہاتھوں سے پھسلا ہاتھ اُسکا
اور بچھڑنے کا وقت آپہنچا
میری آنکھوں نے پڑھ لیا ہے نصیب
بخت ڈھلنے کا وقت آپہنچا
اپنا رشتہ تھا موم کا رشتہ
سو پگھلنے کا وقت آپہنچا
اپنے سب فیصلوں پہ جانِ حیات
ہاتھ ملنے کا وقت آپہنچا !!!

جدائی کے موسم میں
اترتی شام سے پہلے
مری یخ بستہ آنکھوں میں
خاموشی رقص کرتی ہے
تو اسکی یاد کی پائل
یوں میرے کان میں آکر
مسلسل چھنچھناتی ہے
تو پھر یکدم خاموشی کا
تسلسل ٹوٹ جاتا ہے
پھر ایسے میں کوئی کوئل
بڑے ہی کرب سے کوکے
تو یوں محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے بے سبب کوئی
کسی کو یاد کرتا ہے

سنو،
,suno
دسمبر کی دھندلائی
december ki dhundlaai
اس شام کو دیکھو،
,is shaam ko dekho
جاڑے کے اس موسم میں
jaarray kay is mausom men
درختوں سے گرتے پتوں
darakhton say girtay patton
...کی طرح،
,ki terha...
اپنے دل سے ان بیتے ماہ و سال
apnay dil say in beetay maah o saal
کی یادیں نہ بکھرنے دینا۔۔۔
...ki yaadain bikharnay na dena
تم چاہے وفا نہ نبھانا مگر
tum chaahay wafa na nibhana magar
حسین یادوں کا بھرم رکھنا،
,haseen yaadon ka bharam rakhna
سرخ گلاب کی طرح
surkh gulaab ki terha
ان یادوں کو بھی سجائےرکھنا۔
-in yaadon ko bhi sajaaye rakhna
میں ھمیشہ دسمبر کی آخری شام کو
mein hamesha december ki aakhri shaam ko
گزارتے ہوئے،
,guzaartay huay
سرخ گلاب کو
surkh gulaab ko
ھاتھوں میں لیے،
,haathon men liye
تم سے وابستہ یادوں کو
tum say waabasta yaadon ko
دل میں دھراتے ہوئے
dil men duhraatay huay
آنے والے سال کو
aanay waalay saal ko
پھر سرخ گلاب کے نام کر دیا کروں گا۔۔۔۔
...phir surkh gulaab kay naam kar diya karoon ga

ماضی کے کسی بھیگے دسمبر کی یاد میں ۔۔۔
بھیگے دسمبر کی شبِ آخر
کل دسمبر کے آخری پہر کی اداسی
سالِ نو کی نسیمِ سحری کو ہر خوشی دان کر رہی تھی
ہر نفس کے رُواں رواں میں
آنے والے حسین لمحوں کی کھلتی کلیوں سے مہکا احساس
زندگی بن کے دوڑتا تھا
اس حقیقت سے بے خبر کہ۔۔۔
گزرتے لمحے سسک رہے تھے
عمرِ رفتہ کے سب حسیں پل،بلک رہے تھے تڑپ رہے تھے
پراپنی نظریں تو آنے والی جوان صبحوں کی منتطر تھیں
مگر یہ کیا کہ۔۔
صبحِ نو کا شگفتہ چہرا تھا بھیگا بھیگا دھلا دھلا سا
پتی گل کی بارِ شبنم سے جھکتی جھکتی
راز افشا یہ کر رہی تھی
کہ رات جاتے سمے دسمبر کی بھیگی بھیگی اداس آنکھیں
فرطِ غم سے نڈھال ہو کر
اشک فرقت بہا رہی تھیں
رات بھر روتی رہی تھیں۔۔!!۔

" الوداع دسمبر "
دسمبر جا رھے ھو تم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو جاتے جاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ادھوری ذات پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
اک احسان کرجاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمھارے ساتھ وابستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھیں یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ادھوری محبت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سنبھالی اب نہیں جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انھیں بھی ساتھ لے جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اب کے سال میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط خوشیاں ہی پاؤں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ غم تم ساتھ لے جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ھے زندگی جینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں مسکرانا چاھتا ھوں اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر تیرے آنے سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بس اداس ھوتا ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ممکن ھو تم سے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر اب کے نہ آنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آنیوالا سال بھلے ھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مہینوں کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ھو صرف خوشیوں کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ ھو پھر ساتھ یہ یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ دکھ اور درد کی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ اشکوں کی وہ برساتیں۔۔۔۔۔۔۔
نہ دسمبر کی لمبی راتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر اب کے نہ آنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آخری شام دسمبر کی!
رات پتھرائی ہوئی.. ہار گئی.. بیت چکی..!
تم نہیں آئے میری زیست کا سامان لے کر
پیاس اک عمر کی لکھی ہے گرچہ ہونٹوں پر..
ضبط کا کرب لکھا جائے گا اس شدت پر..
جس گھڑی ہم نے تیری دید کا دریا چاہا..
آنکھ کی خشک زمینوں کو پلانے کے لیے..
کیوں کہ اس پل سے قبل جان پہ نہ بن آئی تھی..
تم نہیں آئے.. پر سنو جاناں..
آخری ساعتیں دسمبر کی ..
ضبط کا جیسے امتحان رہیں..
جو شدت تھی اس گھڑی دکھ کی..
وہ گئے سال کا عنوان رہیں..
تجھ کو دیکھے بنا دسمبر کی..
آخری شام گزر گئی آخر..
سانس پتھرائی ہوئی.. ہار گئی.. بیت چکی..!!!

دسمبرجارہے ہو ناں
خدا را اب نیں آنا
مقدر کے شکستہ طاق پر رکھی
وہ بوسیدہ سی جو پہلی محبت ہے
شکستہ سی مگر غاصب بہت ظالم
بہت قاتل رفاقت ہے
انھیں بھی ساتھ لے جانا
میری سوچوں کی مسند پر
جو حاکم اسکی یادیں ہیں
ہے گردش زہر قاتل سی
کہ جسمیں گونجتی رہتی ہیں
ہمہ وقت اس کی باتیں
انھیں بھی ساتھ لے جانا
یہ وحشی ہجر کے موسم
جو صدیوں سے میرے جیوں پہ قابض ہیں
یہ خستہ جسم، بسمل جان بھی فریاد کرتے ہیں
دسمبر سن رہے ہو ناں دسمبر اب نئیں آنا

اسے کہنا دسمبر "جا" رہا ہـے
چلو پھر آج یادوں کے گریباں
دکھوں کے تار سے یوں سی کے دیکھیں
کوئی بـے رحم لمحہ پھر نہ جھانکے
درِ دل کی دریدہ چِھلمنوں سے
چلو وہ ریزہ ریزہ خواب چُن لیں
کہ جن کی کرچیاں آنکھوں میں چُبھ کے
ہمیں اک عمر سے ہیں خوں رُلاتی
چلو پھر آج ہم تم جا کے بیٹھیں
خزاں دیدہ کسی ویران کُنج میں
ہوا سے پاپلر کے زرد پتے
فضا میں بارہا یوں کھڑکھڑائیں
ہمیں بیتے سمے پھر یاد آئیں
کنارِ نہر سر گھٹنوں پہ رکھ کے
چلو گزرے دنوں کو یاد کر لیں
چلو کاغذ کی کشتی پھر بنائیں
بہا کر پانیوں میں اس کو پھر سے
چلو اک بار قسمت آزمائیں
ذرا سی دیر کو ہم پھر سے جی لیں
پھر اس کے بعد میرا مشورہ ہـے
لرزتے، کانپتے، ہنستے لبوں سے
جدائی کا زہر چپ چاپ پی لیں
اسے کہنا دسمبر "جا" رہا ہـے


پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
دل کے آنگن میں کھلا پھر تیرے چہرے کا گلاب
گجرے سے، پھول سے، صندل سے مہکتے ھوۓ ھاتھ
پیش کرتے ھوۓ کافی وہ چھلکتے ھوۓ ھاتھ
مُجھکو چھونے کی تمنا میں ججھکتے ھوۓ ھاتھ
اور ھاتھوں میں سِمٹتا ھوا وہ سارا حِجاب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
یاد جب آۓ وہ لب جاگ اُٹھا سارا بدن
حُجلہء شب میں وہ سِمٹی ھوئی سردی کی دُلہن
برف میں لِپٹا ھو جیسے کہ شعلوں کا شباب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
یہ خِزاں اور یہ گِرتے ھوۓ پتوں کا شور
جِسم شل کرتی ھوئی خُشک ھواؤں کا یہ زور
مُجھکو کھینچے ھوۓ جاتی ھیں گھٹائیں پُر زور
تُو جہاں ھے ھو وہاں دِل کا میرے آداب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
تُم گۓ جب سے وہیں تھم گئ سردی کی یہ آگ
جیسے ھونٹوں پہ ھی رہ جاۓ ادھوری کوئ بات
جیسے آ کر کوئ ھاتھوں میں پِگھل جاۓ ھاتھ
جیسے دیکھے کوئی راتوں کو ادھورا سا خواب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
روٹھتی نرم، چمکتی ھوئی جاڑوں کی وہ صُبح
اوٹ سے جھانکتی شفاف پہاڑوں کی وہ صُبح
ادھ کُھلے نیم دریچوں کے دراڑوں کی وہ صُبح
نِکھرا نِکھرا سا تیری طرح وہ دِن کا شباب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
روز آنکھوں میں گُزرتی ھے تیرے بعد یہ رات
مُجھ سے کاٹے نہیں کٹتی ھے تیرے بعد یہ رات
مُنہ لپیٹے پڑی رہتی ھے تیرے بعد یہ رات
رات اِک بار کُھلا پِھر سےتیری یاد کا باب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب
دل کے آنگن میں کھلا پھر تیرے چہرے کا گلاب
پِھر دِسمبر میں کُھلی گُزرے دِسمبر کی کِتاب


اب بھی ہر دسمبر میں ​
مجھ سے پوچھتے ہیں لوگ
کس لئے دسمبر میں
یوں اداس پھرتا ہوں
کوئی دکھ چھپاتا ہوں
یا کسی کے جانے کا
سوگ پھر مناتا ہوں
آپ میرے البم کا صفحہ صفحہ دیکھیں گے
آئیے دکھاتا ہوں ضبط آزماتا ہوں
سردیوں کے موسم میں گرم گرم کافی کے
چھوٹے چھوٹے سپ لے کر
کوئی مجھ سے کہتا تھا
ہائے اس دسمبر میں کس بلا کی سردی ہے
کتنا ٹھنڈا موسم ہےکتنی یخ ہوائیں ہیں
آپ بھی عجب شے ہیں
اتنی سخت سردی میں ہوکے اتنے بےپروا
جینز اور ٹی شرٹ میں کس مزے سے پھرتے ہیں
شال بھی مجھے دی کوٹ بھی اوڑھا ڈالا
پھر بھی کانپتی ہوں میں
چلئیے اب شرافت سے پہں لیجیے سوئیٹر
آپ کے لئے بن لیا تھا دودن میں
کتنا مان تھا اس کو میری ،اپنی چاہت پر
"اب بھی ہر دسمبر میں اس یاد آتی ہے"
گرم گرم کافی کے چھوٹے چھوٹے سپ لیتی
ہاتھ گال پر رکھے حیرت و تعجب سے
مجھ کو دیکھتی رہتی اور مسکرادیتی
شوخ و شنگ لہجے میںمجھ سے پھر وہ کہتی تھی
اتنے سرد موسم میں آدھی سلیوز کی ٹی شرٹ
"میل شاوانیزم" ہے
کتنی مختلف تھی وہ
سب سے منفرد تھی وہ
(خلیل اللہ فاروقی)


عجیب پاگل سی لڑکی ہے
مجھے ہر خط میں لکھتی ہے
" مجھے تُم یاد کرتے ہو ! "
" تمہیں میں یاد کرتی ہوں "
میری باتیں ستاتیں ہیں
میری نیندیں جگاتیں ہیں
میری آنکھیں رُلاتیں ہیں
دسمبر کی سنہری دھوپ میں اب بھی ٹہلتے ہو
کسی خاموش راستے سے
کوئی آواز آتی ہے
ٹھٹھرتی سرد راتوں میں
تُم اب بھی چھت پر جاتے ہو
فلک کے سب ستاروں کو
میری باتیں سناتے ہو
کتابوں سے تمہارے عشق میں کوئی کمی آئی ؟
یا میری یاد کی شدت سے آنکھوں میں نمی آئی
عجیب پاگل سی لڑکی ہے
مجھے ہر خط میں لکھتی ہے
جواباً اس کو لکھتا ہوں
میری مصروفیت دیکھو ! صبح سے شام آفس میں
چراغِ عمر جلتا ہے
پھر اس کے بعد دنیا کی
کئی مجبوریاں پاؤں میں بیڑی ڈال رکھتیں ہیں
مجھے بےفکر چاہت سے
بھرے سپنے دکھائی نہیں دیتے
ٹہلنے ، جاگنے ، رونے کی مہلت ہی نہیں ملتی
ستاروں سے ملے عرصہ ہوا
کتابوں سے شغف میرا ، ویسے ہی قائم ہے
فرق اتنا پڑا ہے اب
انہیں عرصے میں پڑھتا ہوں
تمہیں کس نے کہا پگلی !
تمہیں میں یاد کرتا ہوں !
کہ میں‌ خود کو بھلانے کی مسلسل جستجو میں ہوں
مگر یہ جستجو میری بہت ناکام رہتی ہے
میرے دن رات میں اب تمہاری شام رہتی ہے
میرے لفظوں کی ہر مالا تمہارے نام رہتی ہے
تمہیں کس نے کہا پگلی !
تمہیں میں یاد کرتا ہوں
پرانی بات ہے جو لوگ اکثر گنگناتے ہیں
انہیں ہم یاد کرتے ہیں ، جنہیں ہم بھول جاتے ہیں
عجیب پاگل سی لڑکی ہو
میری مصروفیت دیکھو !
تمہیں دل سے بھٌلاؤں تو تمہاری یاد آئے ناں !
تمہیں دل سے بھلانے کی فرصت نہیں ملتی
اور اس مصروف جیون میں
تمہارے خط کا ایک جملہ
" تمہیں میں یاد آتی ہوں "
میری چاہت کی شدت میں کمی ہونے نہیں دیتا
بہت راتیں جگاتا ہے ، مجھے سونے نہیں دیتا
سو اگلی بار اپنے خط میں یہ جملہ نہیں لکھنا
عجب پاگل سی لڑکی ہے ، پھر بھی یہ لکھتی ہے
مجھے تم یاد کرتے ہو ، تمہیں میں یاد آتی ہوں !!


قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر کی ہواؤں سے رگوں میں خون کی گردش ٹھہر جائے
جسم بے جان ہو جائے
تمہاری منتظر پلکیں جھپک جائیں
بسا جو خواب آنکھوں میں ہے وہ ارمان ہوجائے
برسوں کی ریاضت سے
جو دل کا گھر بنا ہے پھر سے وہ مکان ہو جائے
تمہارے نام کی تسبیح بھلادیں دھڑکنیں میری
یہ دل نادان ہو جائے
تیری چاہت کی خوشبو سے بسا آنگن جو دل کا ہے
وہ پھر ویران ہوجائے
قریب المرگ ہونے کا کوئی سامان ہوجائے
قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر کی یہ ننھی دھوپ کی کرنیں
شراروں کی طرح بن کر، میرا دامن جلا ڈالیں
بہت ممکن ہے
پھر دل بھی برف کی مانند پگھل جائے
ممکن پھر بھی یہ ہے جاناں۔ ۔ ۔
کہ تیری یاد بھی کہیں آہ بن کر نکل جائے
موسمِ دل بدل جائے ۔ ۔ ۔
یا پہلے کی طرح اب پھر دسمبر ہی نہ ڈھل جائے
!قبل اس کے۔ ۔ ۔
دسمبر اور ہم تیری راہوں میں بیٹھے تم کو یہ آواز دیتے ہیں
کہ تم ملنے چلے آؤ
دسمبر میں چلے آؤ

دسمبر کیوں نہیں دکھتا
کسی کی آنکھ میں دیکھو
زمانے بھر کی خنکی ہے
کہیں بے روک بارش ہے
اگر نظروں میں طاقت ہے
دسمبر دکھ ہی جائے گا
محبت کی جو چاہت ہے
دسمبر دکھ ہی جائے گا
مجھے تو سال بھر ہر جا
دسمبر سا ہی دکھتا ہے


دسمبر کی دھیمی دھیمی دھوپ
دسمبر کی دھیمی دھیمی دھوپ میں وہ
تیرے پیار کی میٹھی میٹھی باتیں
اور
تیرا مجھے دیکھ کر بہت پیار سے مسکرانا
وہ تیرا میرا دسمبر کی دھوپ میں اکٹھے بیٹھنا
اور بہت دیر تک باتیں کرنا
وہ تیرا جھوٹ موٹ کا روٹھنا
اور پھر تھوڑی دیر بعد خود بخود مان جانا
وہ تیرا بات بات پر ہنسنا اور
لمحہ لمحہ میرے انتظار میں رہنا
وہ تیرا باتوں باتوں میں میرا ذکر کرنا
اب تو وہ سب اک خواب سا محسوس ہوتا ہے
مگر
جب یاد آتی ہے وہ دسمبر کی دھیمی دھیمی دھوپ
تو دل خون کے آنسو روتا ہے


تم میرا انتظار کرنا (نظم)
آج مجهے بے ساختہ اسکا وہ وعدہ یاد آیا
جو کہ اس نے جدا ہونے سے چند لمحے قبل کیا تها
اس نے کہا تها کہ
تم میرا انتظار کرنا
میں لوٹ آونگا
ہاں ہاں تم میری باتوں کا بهروسہ رکهنا
میں جلد لوٹونگا
اسی بانہوں کے حصار میں
تیرے پیار کے پیارے سنسار میں
جہاں دلوں پر کوئ جبر نہ ہو
غم کا کوئ نگر نہ ہو
کوئل میٹهے نغمے گاتی ہو
کوئ گهر نہ اس میں ویراں ہو
ہر آنکهه کے سپنے پورے ہوں
دلوں پر رسموں رواجوں کی حکمرانی نہ ہو
مجهے آج بهی یاد ہے اسکے لہجے کی اداسی
کتنا نڈهال ہو کر کہا تها اس نے
کہ
میں جلد لوٹونگا
تم میری یادوں کے پهول نہ مرجهانے دینا
اور
میری وفاوں کا بهرم رکهنا اور
میری یادوں کے دیپوں کی لو نہ ماند پڑنے دینا
میں کسی بهی ساون کی شام لوٹ آونگا
تم میرا انتظار کرنا
میں جلد لوٹونگا


دسمبر کیوں ستاتے ہو؟
مجھے تم کیوں ستاتے ہو،دسمبر جب بھی آتے ہو؟
مری مجبور یادوں پہ ستم تم خوب ڈھاتے ہو
پہاڑوں کی ڈھلانوں پر درختوں کو گراتے ہو
اداس و زرد پتوں کے بچھونے تم بچھاتے ہو
خموشی کے فسانے اور نوحے تم سناتے ہو
مرا دل بیٹھ جاتا ہے گھٹائیں جب سجاتے ہو
مجھے تم کیوں ستاتے ہو دسمبر جب بھی آتے ہو؟
اداسی روح کی میری مجھے سونے نہیں دیتی
ویرانی خشک آنکھوں کی مجھے رونے نہیں دیتی
شناسائی مجھے اغیار کا ہونے نہیں دیتی
صف ماتم مری یادوں کے آنگن میں بچھاتے ہو
مجھے تم کیوں ستاتے ہو دسمبر جب بھی آتے ہو؟
سہانی چاندنی راتیں مجھے کیوں یاد آتی ہیں؟
محبت کی ملاقاتیں مجھے کیوں اب ستاتی ہیں؟
گراں راتوں کی برساتیں جھڑی اشکوں کی لاتی ہیں
دل برباد کو سپنے ادھورے کیوں دکھاتے ہو؟
مجھے تم کیوں ستاتے ہو ،دسمبر جب بھی آتے ہو؟
مری امید کا بندھن ،برس کے ٹوٹ جاتا ہے
برستی بوندوں پہ دامن ، صبر کا چھوٹ جاتا ہے
اندھیرا سرد راتوں کا مجھے آ کر ڈراتا ہے
مجھے دکھ درد دینے سے نہیں تم باز آتے ہو
مجھے تم کیوں ستاتے ہو دسمبر جب بھی آتے ہو؟
نہ آنا ہے کسی کو اب میں کیسے بھول سکتا ہوں؟
اداس آنگن کی ویرانی ،پھٹی آنکھوں سے تکتا ہوں
انہی رستوں پہ پھر بھی میں ، کسی کی آس رکھتا ہوں
سہیل رنجور بیٹھا ہے، فسانے کیوں سناتے ہو
خدارا اب چلے جاؤ ، دسمبر کیوں ستاتے ہو؟


سرد موسم سے کون ڈرتا ہے
سرد لہجوں سے جان جاتی ہے


کسی لمبے سفر کی باگ تھامے تونے عجلت میں
مرے ہاتھوں پہ اپنی مسکراتی بولتی تصویر رکھی تھی
اور اس کی پشت پر جلدی میں لکھا تھا
''بچھڑ جانا ضروری ہے''
تمہیں جانے کی چاہت تھی
مجھے کچھ اور چلنا تھا
تمہیں کچھ اور کہنا تھا
مجھے کچھ اور سننا تھا
اداسی سے بھری اس شام ہم دونوں
مخالف سمت اپنی خواہشوں کی سیپیاں چننے کو نکلے تھے
نہ جانے چلتے چلتے کتنے سالوں نے ہمارے تن پہ
اپنی داستاں لکھی
نہ جانے کتنے چہروں نے ہمیں چلتے ہوئے روکا
نہ جانے کتنی بانہوں نے ہمارے راستے روکے
مگر یہ بھی حقیقت تھی!
نہ تم مجھ کو بھلا پائے
نہ میں تم کو بھلا پائی
نہ تیری مسکراتی بولتی تصویر دھندلائی
سسکتے سرد جھونکوں سے بھری اک شام کی یخ بستہ
بانہوں سے
اچانک واپسی کی نرم انگلی تھام کر واپس پلٹ آئی
وہی لمحہ وہی ساعت' وہی رستہ ابھی تک ساکت وبے دم کھڑے تھے
جس جگہ کالے سیہ پتھر پہ شاید تم نے لکھا تھا
''بچھڑ جانا ضروری ہے''
''ملن رت کی دوبارہ واپسی ممکن نہیں ہے''

دسمبر جا رہا ہے
اور نئے سندیسے دے رہا ہے
بہت سے وعدوں کے ٹوٹ جانے کے
چاہتوں میں لپٹی بارشوں کے
مایوسیوں میں ڈوبے انتظار کے
لیکن دہلیز پہ سوالی بنا
پھر اک نیا سال آن موجود ہے
کسی قرضدار کی طرح
مگر میرے ہاتھ خالی ہیں
اور دسمبر جا رہا ہے


وہ سرد دھوپ ریت سمندر کہاں گیا
یادوں کے قافلے سے دسمبر کہاں گیا
کٹیا میں رہ رہا تھا کئی سال سے جو شخص
تھا عشق نام جس کا قلندر کہاں گیا
طوفان تھم گیا تھا ذرا دیر میں مگر
اب سوچتی ہوں دل سے گزر کر کہاں گیا
تیری گلی کی مجھ کو نشانی تھی یاد پر
دیوار تو وہیں ہے ترا در کہاں گیا
چائے کے تلخ گھونٹ سے اٹھتا ہوا غبار
وہ انتظار شام وہ منظر کہاں گیا
اس کی سیاہ رنگ سے نسبت عجیب تھی
وہ خوش لباس ہجر پہن کر کہاں گیا
رکھا نہیں تھا لوح محبت پہ آج پھول
کس بات پر خفا تھا مجاور کہاں گیا


ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ
ﺩﮬﻮﭖ ﮐﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﭘﺮ ﮐﮩﺮﮮ ﻧﮯ ﯾﺦ ﺑﺴﺘﮧ ﮔﻠﮑﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ
ﺍﺱ ﺩﻥ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺁﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ
ﺍﺗﻨﯽ ﺳﯽ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮐﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺟﺘﻨﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﭘﻞ ﺗﮭﮯ
ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﭘﻞ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺘﺎ ﻣﺮﺗﺎ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺗﻢ ﺁﺅﮔﯽ
ﺗﻢ ﺁﺋﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ
ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺗﻢ ﺁﺋﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ
ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ
ﺩﮬﻮﭖ ﮐﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﺍﻭﮌﮬﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ
ﮈﮬﯿﺮﻭﮞ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ
ﺑﮯﻣﻌﻨﯽ ﺳﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ!
ﺍﯾﺴﮯ ﻗﺼﮯ! ﺟﻦ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﺗﻮﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ
ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯿﮓ ﮔﺌﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ
ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮩﺘﮯ ﮐﺎﺟﻞ ﺳﮯ
ﺳﻮﺭﺝ ﮐﻮ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﺳﻮﺭﺝ ﭘﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ
ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺩﻥ
ﮐﯽ ﮈﮬﻠﺘﯽ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﮔﮩﺮﮮ ﺳﺎﺋﮯ
ﺟﺐ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮧ ﮐﭽﮫ ﭘﻞ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻟﻤﺲ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻭﯾﺴﮯ
ﺗﺎﺯﮦ ﮨﯽ ﮨﮯ
ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ!
ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺩﻥ ﻧﮯ
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺗﻢ ﺳﮯ ﭼﮭﯿﻦ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ


روتے ہیں جب بھی ہم دسمبر میں
جم سے جاتے ہیں غم دسمبر میں
جو ہمیں بھول ہی گیا تھا اسے
یاد آئے ہیں ہم دسمبر میں
سارے شکوے گلے بھلا کے اب
لوٹ آ اے صنم دسمبر میں
کس کا غم کھائے جا رہا ہے تمہیں
آنکھ کیوں ہے یہ نم دسمبر میں
یاد آتا ہے وہ بچھڑنا جب
خوب روئے تھے ہم دسمبر میں
وہی پل ہے وہی ہے شام حزیں
آج پھر بچھڑے ہم دسمبر میں
بس یہی اک تمنا ہے اندرؔ
کاش مل جائیں ہم دسمبر میں


یہ دسمبر ہے
سنو ! میں جانتی ہوں یہ دسمبر ہے
وہاں سردی بہت ہو گی
اکیلے شام کو جب تم تھکے قدموں سے لوٹو گے
تو گھر میں کوئی بھی لڑکی
سلگتی مسکراہٹ سے
تمھاری اس تھکاوٹ کو
تمھارے کوٹ پر ٹھہری ہوئی بارش کی بوندوں کو
سمیٹے گی ،نہ جھاڑے گی
نہ تم سے کوٹ لے کر وہ
کسی کرسی کے ہتھے پر
اسے لٹکا کے اپنے نرم ہاتھوں سے
چھوئے گی اس طرح جیسے
تمھارا لمس پاتی ہو
تم آتش دان کے آگے ، سمٹ کر بیٹھ جائوگے تو ایسا بھی نہیں ہو گا
تمھارے پاس وہ آکر، بہت ہی گرم کافی کا ذراسا گھونٹ خود لے کر
وہ کافی تم کو دے کر،تم سے یہ پوچھے
"کہو کیا تھک گئے ہو تم"
تم اپنی خالی آنکھوں سے
یوں اپنے سرد کمرے کو جو دیکھو گے تو سوچو گے
ٹھٹھر کر رہ گیا سب کچھ
تمھاری انگلیوں کی سرد پوروں پر
کسی رخسار کی نرمی
کسی کے ہونٹ کی گرمی
تمہیں بے ساختہ محسوس تو ہوگی
مگر پھر سرد موسم کی ہوا کا ایک ہی جھونکا
تمھیں بے حال کر دے گا
تھکے ،ہارے ،ٹھٹھرتے سرد بستر پر
اکیلے لیٹ جائو گے


ٹھہرؤ!
کچھ پل بھلا کر اُن پُرانی باتوں کو
جو دُوری کا سبب تھیں
آؤ! دسمبر کی دُھوپ میں بیٹھ کر
مل جل کر باتیں کریں
کیا اچھا کیا بُرا؟
جنوری کی دہلیز پر
کچھ رنگ زیست کے بکھیریں
فروری میں ان رنگوں کو یکجا ہم کریں
مارچ اپریل میں پُر کیف ہواؤں اور بہاروں سے
صبح و شام ہم کریں
مئی جون کی جُھلستی اور لو دیتی گرمی کو
امن و سلامتی کے پنکھوں سے
کچھ سرد ہم کریں
کیا اچھا کیا بُرا؟
اس بات کو بُھول کر
جولائی اگست میں محبت کے گیت الاپ کر
ساون کی بھیگی رُتوں کا
مسرور و مگن ہو کر استقبال ہم کریں
ستمبر اکتوبر کی خوش کُن شاموں کو
اک دوجے کے سنگ خوش نما ہم کریں
اُف‘ ہائے اور سی میں خوش گزارن ہم کریں
فوز؟
کیا اچھا کیا بُرا؟
چھوڑو ان رسمی باتوں کو
آؤ!
اپنی چاہت کا اقرار جم جم کے ہم کریں
کہیں سہانے پل یہ
دسمبر کے بیت نہ جائیں



دل کے آتشدان میں شب بھر
کیسے کیسے غم جلتے ھیں!
نیند بھرا سناٹا جس دَم
بستی کی ایک ایک گلی میں
کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ھے
دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ھے
رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ھیں
تو اُس لمحے،
تیری یاد کا ایندھن بن کر
شعلہ شعلہ ھم جلتے ھیں
دُوری کے موسم جلتے ھیںتم کیا جانو،
قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
رات کی صُحبت کیا ھو تی ھے!
آنکھیں سارے خواب بُجھا دیں
چہرے اپنے نقش گنوا دیں
اور آئینے عکس بُھلا دیں
ایسے میں اُمید کی وحشت
درد کی صُورت کیا ھوتی ھے؟
ایسی تیز ھوا میں پیارے،
بڑے بڑے منہ زور دئیے بھی کم جلتے ھیں
لیکن پھر بھی ھم جلتے ھیں
ھم جلتے ھیں اور ھمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ھیں
دل کے آتشدان میں شب بھر
تیری یاد کا ایندھن بن کر
ھم جلتے ھیں!


(دُھند)
دُھند اور چاھت میں
مُشترک ھے یہ شے بھی
سامنے کا منظر بھی
سامنے نہیں ہوتا
جاگتی نگاہوں کو,
سب سراب لگتا ھے
نیند کے بنا سب کچھ
خواب خواب لگتا ھے
دُھند اور چاھت میں,
مشترک ھے یہ شے بھی
(فاخرہ بتول)


ہو سکتا ہے
ہو سکتا ہے یاد ہو اس کو بھیگی شام دسمبر کی
ہو سکتا ہے بھول گئی ہو وہ ایسی سب باتوں کو
ہو سکتا ہے میرا سورج اس کا دن چمکاتا ہو
ہو سکتا ہے یادیں میری تڑپاتی ہوں راتوں کو
ہو سکتا ہے عید پہ اب بھی ویسے ہی وہ سجتی ہو
ہو سکتا ہے خود سے اکثر میری باتیں کرتی ہو
ہو سکتا ہے آنکھیں اس کی ایسے ہی بھر آتی ہوں
ہو سکتا ہے یادیں میری اس کا دل بہلاتی ہوں
ہو سکتا ہے یہ سب عاطفؔ میرے دل کا منظر ہو
جو کچھ اس کے بارے سوچوں وہ سب میرے اندر ہو


اداس رت ،انتظار موسم
ہوا کی یخ بستہ آہٹوں سے پرے
خموشی کی زرد چادر بدن پہ اوڑھے
خزاں رسیدہ شجر کی ٹہنی پہ جھولتا چاند کہہ رہا ہے
کہ سو بھی جاؤ !
کہ سو بھی جاؤ اداس لوگو !!
وہ انجمن جس کی جھلملاتی تمام شمعیں
تمام راتیں
تمام باتیں
کبھی تمہاری محبتوں سے بھرے زمانوں کی ترجماں تھیں
کبھی تمھارے تمام لمحوں پہ مہرباں تھیں
وہ انجمن اب تمہاری سوچوں سے دور
خوابوں کی دستکوں سے پرے سجے گی ۔ ۔ ۔ ۔
وہاں پہ نوبت نئی سجے گی ۔ ۔ ۔
کبھی تمھارے بدن کی خوشبو سے کھیلتی تھی جو رات رانی
وہ ہجر کے ادھ کھلے دریچے میں ہانپتے حبس کی ہتھیلی پہ
آخری سانس لے رہی ہے ۔ ۔
اداس لوگو !
اجاڑ آنکھوں کے آئینے توڑ دو کہ ان میں
نہ کوئی نگار ہستی
نہ کوئی بستی بسا سکو گے
بس اک متاع حیات باقی ہے اب جسے تم
گنوا سکو گے !
تو اس سے پہلے کہ سانس کی ڈور ٹوٹ جاے
ہوا ہتھیلی سے
خوشبوؤں کا ہر ایک رشتہ ہی ٹوٹ جاے ۔ ۔ ۔ ۔
کرن کواڑوں کو بند کر کے
اجاڑ خوابوں کی رہگزر کا غبار آنکھوں میں بھر کے
ہر سو ہوا کے ہاتھوں بکھر بکھر کے
خود اپنے اندر کے دکھہ کی مٹی میں کھو بھی جاؤ !!
ہوا یہ کہتی ہے سو بھی جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔
"اداس رت" "انتظار موسم" !!
"کبھی کسی کے نہ ہو سکیں گے" ۔ ۔ ۔ !!


دسمبر یاد آتا ہے
ہوا کا سرد جھونکا جب
مجھے چھو کر گزرتا ہے۔۔
مری سوچوں کے درپن میں
دسمبر کی چٹکتی دھوپ،
اک چہرہ بناتی ہے۔۔۔!
ٹھٹھرتے سرد موسم میں
صبا جب گنگناتی ہے۔۔!
ہوا سیٹی بجاتی ہے۔۔!
رگوں میں سرسراتی ہے۔۔!
تو یوں لگتا ہے کالج کی
کسی کینٹین میں بیٹھی
وہ پھر سے مُسکرائی ہو۔۔!
مری کافی کی پیالی سے
دُھوئیں کے گرم بادل نے
کوئی صورت بنائی ہو۔۔!
کوئی خوشبو کی صورت بات
نہاں تھی جو مرے دل میں
مری آنکھوں سے پڑھ کر وہ
ذرا سا مسکرائی ہو۔۔!
بس اک وہ خواب سا لمحہ
ہے رختِ زندگانی جو
دسمبر کی خنک راتوں
میں اکثر یاد آتا ہے۔۔!!!
نہیں بھولا جسے اب تک۔۔
وہ منظر یاد آتا ہے۔۔!!!
دسمبر یاد آتا ہے۔۔!!!


یادیں ساتھ آتی ہیں ۔۔۔
دسمبر کی ہواؤں کے
اور ان یادوں کے سنگ سنگ ہوتی ہیں
میرے دل کی اداسیاں
وہ شامیں کہ تمہاری قربتوں میں جب
میرے گالوں پہ چھاتی تھی
تمہارے پیار کی حدّت
تمہارا وارفتگی سے دیکھنا
تمہارے جذبات کی شدت
زرد لمحوں کی تنہائی میں
مجھے سب یاد آتا ہے
وہ دھیرے سے میری نم پلکوں کو چھو کر
کسی شوق سرگوشی سے۔۔۔
مجھے پل میں ہنسنا دینا
مجھے اب ہر پل رلاتا ہے
دسمبر درد دیتا ہے
مگر پھر بھی نہ جانے کیوں
مجھے اتنا لبھاتا ہے
سرد خاموش موسم میں
اب لمحے ٹھہر سے جاتے ہیں
اور پھسلتا جاتا ہے یادوں کا ذخیرہ
منجمد سوچیں میری ہو جاتی ہیں
پگھلتا جاتا ہے بس نینوں کا دریا
اور یہ سب ، مجھے تڑپاتا ہے۔۔۔
ٹھٹھرتی راتوں میں۔۔۔
گھنٹوں میں تنہا چاند کے ساتھ
سوچے جاتی ہوں ہر پل تمہیں ہی
قید ہوں تم میں یوں تو۔۔۔
نہ جانے کب سے میں
اور میرا فرار بھی شاید تمہی ہو
پر دسمبر جب بھی آتا ہے۔۔۔
زخم پھر سے لگاتا ہے
میں دیکھوں تیرتا بادل۔۔۔
تو تمہارا عکس بنتا ہے
جو ہر سو خاموش ہے اندھیرا۔۔۔
تمہاری بازگشت سناتا ہے
دسمبر درد بڑھاتا ہے۔۔۔
مگر پھر بھی لبھاتا ہے


سنو جاناں!
محبت رُت میں لازم ہے
بہت عجلت میں یا تاخیر سے وہ مرحلہ آئے
کوئی بے درد ہوجائے
محبت کی تمازت سے بہت بھرپور سا لہجہ
اچانک سرد ہوجائے
گلابی رت کی چنچل اوڑھنی بھی زرد ہوجائے
تو ایسے موڑ پر ڈرنا نہیں، رکنا نہیں، گھبرا نہیں جانا
غضب ڈھاتی ہوئی سفاک موجوں سے
کسی بھی سرخ طوفاں سے
بہت نازک سی، بے پتوار دل کی ناؤ کو اس پل
ہمیں دوچار کرنا ہے
ہمارا عہد ہے خود سے
کسی قیمت پہ بھی ہم کو
سمندر پار کرنا ہے


مجھے بارش اداس کرتی ہے...
تیری خواہش اداس کرتی ہے...
يوں تو کہنے کو ہے پانی جیسی!
"مثلِ آتش" اداس کرتی ہے.....
غموں میں رات ، ہجر میں بارش،،
یہ نوازش اداس کرتی ہے .........
ہیں یہ یادوں کے ایلچی بادل...
ہر سفارش اداس کرتی ہے،،،......
بھیگتے چہرے پہ بہتے آنسو ،،،،،،
بےنمائش اداس کرتی ہے.......
کڑک بجلی کی ، ہوا ، اور بوندیں
ہر نوازش اداس کرتی ہے....


پوچھوں میں ہر اک بار بتا مجھکو دسمبر
اس عمر میں کتنے ہیں ابھی اور دسمبر

جنوری خود سے جنگ میں گزرا
فروری فرصتوں سے عاری تھا
مارچ میں آس کے گلاب کھلے
اور … ایپریل پُر بہار رہا
مئی کی گرمی نے دل جلايا تھا
جون میں اک جنون چھایا تھا
پھرجولائی بهى لائی تنہائی
اور اگست نے مجهے نڈھال کیا
یہ ستمبر بھی اک ستمگر تھا
اُس سے بچھڑی تو اکتوبر تھا
پھر نومبر نہ مجھ کو راس آیا
اور .… دسمبر نے آ کے توڑ دیا
اس_برس_کی_یہی_کہانی_ہے
میں_نے_قسمت_سے_ہار_مانی_ہے


کوئی ہنستی کھلکھلاتی لڑکی اچانک کسی سہانے موسم میں صرف اس وجہ سے بے انتہا اداس ہوجاتی کیونکہ بہار کے موسم میں کسی نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے . . . !
کوئی لڑکا کسی شہر کے خاص ریسٹورینٹ کی خاص میز پر گھنٹوں سگریٹ پیتے گزار دیتا ہے کیونکہ یہاں کسی نے اس سے آخری ملاقات کی تھی . . . !
کوئی نئی نویلی دلہن ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر کے سینے سے لگی کسی ایسے لڑکے کے لئے آنکھیں نم کئیے بیٹھی ہے جو اس سے کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا . . . !
کوئی باس انٹرویو لیتے ہوئے اس زہین و فطین لڑکی کو صرف اس وجہ سے ریجیکٹ کر دیتا ہے کہ وہ اسے اس لڑکی کی ہم شکل دکھائی دیتی تھی جس نے اس سے بے وفائی کی تھی . . . !
کوئی عورت اپنے بچے کو اسکول چھوڑنے جاتے وقت بچوں کی بھیڑ میں اس بچے کی ایک جھلک دیکھنے رک جاتی ہے جس کے باپ نے کبھی اس کا چہرہ ہتھیلیوں میں بھر کر کہا تھا ہمارے بچے کی ناک تمہاری طرح ہوگی اور آنکھیں میری طرح . . . !
کوئی انتہائی ذہین لڑکا صرف اس وجہ سے بیرون ملک جابستا ہے کہ اس کا عشق اس سے نہ مل پایا اور بدلے میں اس سے وابستہ ہر چیز اسے منہ چڑاتی ہے . . . !
کوئی بڑھیا گھر والوں سے نظر بچا کر اپنے صندوق کی تہہ میں رکھے چند پیلے بوسیدہ خط نکال کر جلاتی ہے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہے . . . !
کوئی بوڑھا صرف اس وجہ سے ایک پرانی گلابی رنگ لگی چادر کو برسوں سے سنبھالے ہوئے ہے کہ کسی نے اسے اپنے سرخ دوپٹے کے ساتھ دھو ڈالا تھا . . . !
اوہ محبت . . . تم سب کے لئے سرخ گلاب نہیں ہو !!


نشے میں ڈوبا ہوا دسمبر
یہ دھند میں لپٹی جوان راتیں
یہ کپکپاتے ہوئے سویرے
یہی وہ رُت ہے
کہ جس میں دل نے
تری نظر سے فریب کھائے
تری وفا پہ یقین کرکے
خوشی سے دونوں جہاں گنوائے
یہی وہ دن ہیں
کہ جن میں جاناں
حسیں محبت کے معبدوں میں
تم ہمارے " خُدا " ہوئے تھے
انہی دنوں ہم " تباہ " ہوئے تھے
انہی دنوں ہم " تباہ " ہوئے تھے....!!!


نہ جانے کیوں ہمیشہ دسمبر کی سرد راتوں میں۔۔۔۔۔
ذرا سی شب جو ڈھلتی ہے۔۔۔۔
تو آنکھیں بے سبب نمناک ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
طبیعت بھی ذرا بوجھل۔۔۔۔۔
دلِ مضطر بھی کچھ ویران ہوتا ہے۔۔۔۔۔
نہ جانے ان اندھیری سرد راتوں کی بھی کیا تاثیر ہوتی ہے۔۔۔۔۔
بہت دلگیر ہوتی ہے۔۔۔۔!
کہ جب چاروں طرف تاریک شب زلفیں بکھیرے سو رہی ہو۔۔۔۔۔
ایسے میں ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا گیسوئے غمگیں سے ٹکرائے ۔۔۔۔۔
تو پھر محسوس ہوتا ہے، کہ جیسے کوئی ٹھنڈی آہ بھرتا ہے۔۔۔۔
کہ شاید حسرتِ ناکام سے ہر شام لڑتا ہے۔۔۔۔۔
شبِ تاریک میں تنہائیوں کے ساتھ رہتا ہے۔۔۔۔
اُسے اُمّید رہتی ہے۔۔۔۔۔
کہ شاید رات گزرے، صبحِ سحر آئے۔۔۔۔
اُبھرتے آفتابِ نو کی کرنوں میں۔۔۔۔۔ اُسے اُس نامکمل خواب کی تعبیر مل جائے۔۔۔۔۔
مگر ہر شام نومیدی کا جب پیغام لاتی ہے۔۔۔۔۔
تو دل بھی ڈوب جاتا ہے، امیدیں ڈھل سی جاتی ہیں۔۔۔۔
زباں ساکت، لبوں پہ مہر ہوتی ہے۔۔۔۔۔
فضائیں گھورتی، ترسی نگاہیں روٹھ جاتی ہیں۔۔۔۔۔
تو پھر پلکوں پہ ٹھہرے شبنمی قطرے مچلتے ہيں۔۔۔۔۔
سسکتی خامشی جب ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔۔
تو پھر ہونٹوں کی لرزش ضبط سارے توڑ دیتی ہے۔۔۔۔!!
تو بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔۔۔
اور آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔۔۔!!!


.. دسمبر آؤ کہ میں نے تیری خاطر ...
یہ پورا سال گن گن کر گذارا ہے--
تمہارے ساتھ وابستہ ہیں میری ان گنت یادیں ..
کبھی پایا ، کبھی کھویا ، کبھی ہنس د یا ، کبھی رویا ..
تیری شامیں ، میری سانسیں ..
تیرے وہ دن کسی کے بن ..
کبھی حدّت کی چاہت میں ..
بہت ہی برف لہجوں کو
کبھی ہنس کر بھلا ڈالا .
کبھی یوں ہی گنوا ڈالا ..
تیرے سینے میں چھپ کر میں نے اپنے ہجر لمحوں کو بھلایا ہے ..
تیری بھیگی دوپہروں میں یہ میں نے راز پایا ہے ..
کہ انسان کس طرح سے برف ہو جاتے ہیں ہجراں میں ..
جدائی روگ بن کر امر ہو جائے
تو پھر خوشیاں اس طرح سے روٹھ جاتی ہیں
جس طرح سے ہر گزرتا سال
دسمبر کی آخری شب کے بعد ..
ہم سے روٹھ جاتا ہے


دسمبرنے اب کے برس یہ ہنر .. ہم سے سیکھا ہے
بہت خاموش رہتا ہے .. کسی سے کچھ نہ کہتا ہے
کبھی برسنے پہ آئے تو .. یہ بے حدبرستا ہے ...
جب ہو جائے گر صحرا .. تو مثِل برف سلگتا ہے
کبھی تنہا سا چلتا ہے .. انتہائ سرد راتوں میں
کبھی کسی تنہا دل کی خوب .. یہ پتھر دلجوئ کرتا ہے
کبھی یہ آسمان پر مانند ابر چھاتا ہے
کبھی یہ اشک سا بن کر زمیں پر جھلملاتا ہے
خود تشنہ سا رہتا ہے .. بہت مہربان ہو کر بھی..
کبھی یہ اپنی بانہوں میں ....
اکیلا خاموش ٹھٹھرتا ہے ..!
مگر ایک بات یہ بھی ہے ..
اسکی سرد مہری میں
اک عجب کشش سی ہے
اسکی بےنیازی کی ..
اک اپنی روش سی ہے
میں اس میں مہکتی ہوں ....
یہ مجھ میں مہکتا ہے
دسمبر جب بھی آتا ہے ..
ہم دونوں تھم سے جاتےہیں ..
میں اس میں سلگتی ہوں
یہ مجھ میں سلگتا ہے ..!


اِک تیری یاد اُس پہ دسمبر کی سرد شام

ایسے میں دوست چائے کا اپنا خمار ہے

Post a Comment

0 Comments