Allama iqbal Shayari in urdu and hindi
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور یہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے مشن ہائی اسکول سے میٹرک کیا اور 'مرے' کالج سیالکوٹ سے ایف اے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
علامہ محمد اقبال کو بچپن میں ہی سید میر حسن جیسے استاد کی شاگردی کا شرف حاصل ہوا تو ان کی طبیعت میں بھی تصوف، ادب اور فلسفے کا رنگ غالب آگیا۔
انہوں نے انگلستان میں کیمبرج یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعد میں فلسفہ میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کی۔
علامہ اقبال پیشے کے اعتبار سے قانون دان تھے لیکن ان کی شہرت روح بیدار کرنے والی لازوال شاعری کی وجہ سے ہوئی جسے آج بھی پڑھا جاتا ہے۔
انہیں اردو سے لے کر فارسی اور انگریزی زبان پر ایسی گرفت حاصل تھی کہ ان کے الفاظ براہ راست دل پر اثر کر جاتے ہیں
ان کا شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کا خواب دیکھا کرتے تھے۔
انہوں نے فارسی اور اردو زبانوں میں شاعری سے لوگوں کو اندھیرے سے اجالے کی راہ دکھائی، اقبال کی مجموعہ کلام بال جبریل، بانگ درا، کلیات اقبال اب بھی مقبول ہے۔
علامہ اقبال نے بچوں کے لیے بھی بہت سی نظمیں لکھیں جن میں ایک پہاڑ اور گلہری، جگنو اور بچے کی دعا مشہور ہیں
علامہ اقبال انسانی استحصال کے خلاف تھے اور چاہتے تھے کہ انسان رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ اچھا رویہ رکھے۔
علامہ اقبال نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری اور احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، یہی وجہ تھی کہ انہیں شاعر مشرق کہا جاتا ہے۔
علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا، یہی وجہ ہے کہ اقبال کی پھونکی گئی انقلابی روح آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے
علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو ایک نئی سوچ اور فکر دی اور ان میں بیداری کا جذبہ پیدا کیا، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری اہل پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے بھی بہت بڑی ضرورت ہے۔
علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938 کو دنیائے فانی سے ہمیشہ کے لیے کوچ کر گئے لیکن آج بھی دنیا انہیں ان کی تحریروں اور اشعار کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انکی زندگی کی شاعری کا ایک وسیع مجمویہ ۤآپکی خدمت میں حاضر ہے۔
0 Comments
Dear Visitors please don't send bad comment and don't share spam links.thank you for your support.